کیچ : کورونا کے بڑھتی ہوئی کیسز کے پیش نظر لاک ڈاؤن کا فیصلہ

195

ضلع کیچ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر تربت میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انجمن تاجران اور ڈپٹی کمشنر کیچ کے درمیان مذاکرات کے بعد تربت میں کل اور پرسوں لاک ڈاؤن کرانے کا متفقہ فیصلہ ہوگا ہے۔

انجمن تاجران کے ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ سے ملاقات کی اور ضلع کیچ میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی کیسز کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

ڈپٹی کمشنر کیچ نے کورونا وباء کی بڑھتی ہوئی صورت حال پر فوری لاک ڈاؤن نافذ کرنے اور ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد کرنے کے بارے میں انجمن تاجران کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر انجمن تاجران نے 23 اور پرسوں 24 جولائی کو تربت میں لاک ڈاؤن پر اتفاق کیا۔

اجلاس میں متفقہ طور پر کل اور پرسوں شہر میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا اور لوگوں سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں، ماسک لگائیں، سینیٹائزر استعمال کرنے کے علاوہ صابن سے ہاتھ دھولیا کریں اور سماجی فاصلوں کی پابندی کریں۔

انجمن تاجران نے دکانداروں اور عوام سے گزارش کی کہ اس جان لیوا مرض سے بچنے کیلئے ڈسٹرکٹ کیچ میں قائم کورونا ویکسین سینٹرز میں جلد سے جلد ویکسین لگوائیں تاکہ عوام اس موذی مرض سے خود کو محفوظ کرا سکیں۔

مقامی ذرائع کورونا وائرس کے بارے میں بتارہے ہیں کہ ضلع کیچ میں سمیت مکران کے کئی علاقوں میں کورونا وائرس نے گھمبیر صورتحال اختیار کی ہوئی ہے اس وقت ہسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں جبکہ ہرروز چار پانچ افراد کی ہلاکت ہورہا ہے