بلوچستان: فائرنگ و ٹریفک حادثات میں پانچ افراد ہلاک، 6 زخمی

216

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت پانچ افراد ہلاک جبکہ مزید 6 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ کیچی بیگ کے قریب مسلح افراد نے ٹوڈی گاڑی پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص قاضی اسحاق سکنہ مچھ موقع پر ہلاک جبکہ علاؤالدین زخمی ہوگیا، لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

حب ساکران روڈ شاہ جی کمیونیکیشن کے مقام پر مسلح افراد نے رکشہ میں سوار افراد پر فائرنگ کی جس سے ایک شخص زخمی ہوا۔

ایس ایچ او حب سٹی یار محمد کے مطابق ذاتی تنازعہ پر ملزم ستار نے اپنے بھائی کے ہمراہ ساکران روڈ پر رکشہ میں سوار اپنے ماموں محمد قوم محمد حسنی پر فائرنگ کر کے ان کو زخمی کر دیا جس کے بعد ملزمان اپنا موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کو اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مسروقہ موٹر سائیکل کو تحویل میں لیکر ملزمان تلاش شروع کردی۔

دریں اثناء پنجگور ناگ ایریا میں روڑ حادثے  میں پبلک ہیلتھ گوادر کے ایس ڈی او نثار احمد اہلیہ اور تین افراد سمیت 3 افراد ہلاک  جبکہ حادثے میں افراد 4 زخمی ہوگئے ہیں۔