ون ٹائم ویو: واٹس ایپ کا نیا فیچر کیسے کام کرتا ہے؟

304

واٹس ایپ نے حال ہی میں اینڈرائیڈ سسٹم پر اپنے بیٹا ورژن میں ‘چھپی ہوئی تصاویر’ کا فیچر متعارف کرایا ہے، جسے ون ٹائم ویو کہا جاتا ہے۔ جہاں وصول کنندہ اسے ایک بار ہی دیکھ سکتا ہے، چیٹ بند ہوتے ہی وہ غائب ہوجاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق 24 ویب سائٹ نے بتایا کہ صارف گیلری سے فوٹو منتخب کر کے چھپی ہوئی تصاویر بھیج سکیں گے۔

جب آپ فوٹو منتخب کریں گے تو آپ کو آئیکن پر کلک کرنا پڑے گا جو گھڑی کی طرح نظر آئے گا اور ‘کیپشن شامل کریں’ بار کے قریب ہوگا۔

اس سے صارفین تصاویر دوستوں اور خاندان کے افراد کو بھیج سکیں گے۔

یہ خصوصیت ویڈیوز، تصاویر اور GIFs کے لیے ہوگی۔ اگر آپ کو کسی کے ساتھ چیٹ کرتے ہوئے یہ بٹن ابھی تک نظر نہیں آیا تو اس کا مطلب ہے یہ فیچر آپ کو دستیاب نہیں ہوا۔

اگر آپ نے اپنے واٹس ایپ پر میسج پڑھ لیے جانے کی نشانی، یعنی نیلے ٹک کو غیر فعال کیا ہوا ہے تو وصول کنندہ کو پھر بھی پتہ چل جائے گا کہ آپ نے فوٹو یا ویڈیو کھولی ہے یا نہیں، لیکن آپ کو یہ نہیں پتہ لگ سکے گا کہ وصول کنندہ نے آپ کی بھیجی ہوئی تصور یا ویڈیو دیکھ لی ہے یا نہیں۔

اگر آپ کسی گروپ میں ایسی چھپی ہوئی تصاویر شیئر کرتے ہیں تو آپ یہ دیکھ سکیں گے کہ دوسرے شرکا نے فوٹو کھول کر دیکھ لی ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ وصول کنندہ سکرین شاٹ یا سکرین ریکارڈنگ کی خصوصیات کا استعمال کرتے ہوئے تصویر یا ویڈیوز کو اپنے پاس محفوظ کرسکتا ہے، اور واٹس ایپ آپ کو مطلع نہیں کرے گا کیوںکہ اس میں سکرین شاٹ کا پتہ لگانے کی خصوصیت نہیں ہے۔

آپ گروپس میں بھی ’ون ٹائم ویو‘ بٹن کا استعمال کر کے فوٹوز اور ویڈیوز شیئر کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ یہ بھی جان سکیں گے کہ کس کس نے فوٹو کو کھولا ہے۔

اگر آپ کسی ایسے شخص کو ‘ویو ونس’ بٹن کا استعمال کر کے تصویر بھیجتے ہیں جس نے اس فیچر کو فعال نہیں کیا ہو تو یہ فیچر پھر بھی کام کرے گا۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ نے تصدیق کی ہے کہ جلد ہی یہ فیچر سب کے لیے دستیاب ہوجائے گا۔