انٹرپول نے براہمداغ بگٹی کے خلاف ریڈوارنٹ جاری کرنے سے انکار کردیا

994

انٹرنیشنل کرمنل پولیس آرگنائزیشن (انٹرپول) نے بلوچ ریپبلکن پارٹی کے صدر اور آزادی پسند بلوچ رہنماء نواب براہمدغ بگٹی کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے انکار کردیا۔

پاکستان کے وزیرِ خارجہ خواجہ محمد آصف نے نواب براہمدغ بگٹی کی گرفتاری کے لیے انٹر پول سے درخواست کیا تھا جس کے بعد انٹر پول نے خواجہ آصف کے درخواست کو یکسرا رد کرتے ہوئے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ براہمدغ بگٹی ایک سیاسی رہنماء ہے جس کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری نہیں کیا جاسکتا۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی متعدد بار پاکستانی ریاست کی جانب سے نواب براہمدغ بگٹی کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطہ کیا گیا ہے لیکن ہر بار انٹر پول نے براہمدغ بگٹی کی گرفتاری سے انکار کرتے ہوئے پاکستان کو یہ پیغام دیا ہے کہ انٹر پول سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری کے درخواستوں پر کسی صورت عمل درآمد نہیں کریگا۔