کیچ: نامعلوم افراد کے ہاتھوں ایک اور نوجوان لاپتہ

280

حالیہ ایک مہینے میں بلوچستان کے ضع کیچ سے درجنوں افراد کو لاپتہ کردیا گیا ہے جبکہ ایک کو دوران حراست قتل کا واقعہ بھی پیش آچکا ہے۔

بلوچستان کے ضلع کیچ سے نامعلوم نے ایک اور شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے پاکستانی فوج نے گھوڑا چوک کے مقام سے نامعلوم افراد نے محمد موسیٰ ولد محمد امین نامی شخص کو اغواء کرکے لاپتہ کردیا ہے۔

اغواء کے بعد خواتین اور بچوں نے ڈی سی آفس میں اپنا احتجاج ریکارڈ کیا، جہاں احتجاجی خواتین اور بچوں کے مطابق گھوڑا چوک پر نامعلوم مسلح افراد نے محمد موسیٰ ولد محمد امین کو اٹھاکر لاپتہ کردیا ہے۔ انہوں نے اے سی تربت سے ملاقات کرکے اپنے بیٹے کے باحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گذشتہ روز تربت ڈاکی بازار آبسر کی رہائشی حمیدہ بی بی زوجہ شاہ میر نے تربت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے 20 سالہ بیٹے حسن ولد شاہ میر کو تین دن قبل مسلح افراد نے گھر سے اٹھاکر لاپتہ کردیا جبکہ پولیس اغواء کا مقدمہ درج نہیں کررہی حالانکہ ہم اغواء کاروں کو جانتے ہیں ان کے بارے میں سب معلومات پولیس کو دی ہیں اس کے باوجود بیٹے کو بازیاب کیا جارہا ہے نا ہی اغواء کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حسن کی اغواء سے ایک دن پہلے ان پرائیویٹ مسلح لوگوں سے ہمارا جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد دو موبائل فون نمبروں سے ہمیں مسلسل دھمکیاں دی گئیں، اغوا سے پہلے ہمارے گھر پر حملہ کرکے ان لوگوں نے مجھ پر اور میری بیٹی پر تشدد کیا، تشدد کے سبب زخمی ہونے کے باعث ہم ہسپتال گئے اور اپنا علاج کرایا۔