تربت: عطاء شاد ڈگری کالج کا طالبعلم فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

266

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب پاکستانی فورسز نے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں تعلیمی چوک کے مقام پر چھاپہ مارکر ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔ حراست بعد لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت امام ولد سعید کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع نے دی بلوچستان پوسٹ کو بتایا گذشتہ شب تقریباً دو بجے کے قریب فورسز نے گھر پر چھاپہ مارکر مذکورہ نوجوان کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا جبکہ حراست بعد لاپتہ ہونے والا نوجوان گورنمنٹ ڈگری کالج عطاء شاد کا طالب علم ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ فورسز کے ہمراہ مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکار بھی موجود تھے جنہوں نے شناخت کے بعد مذکورہ نوجوان کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔