کوئٹہ: بلوچ لاپتہ کیلئے احتجاج کے بعد 2 طالب علم حراست بعد لاپتہ

264

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے دو طالب علموں کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے بولان میڈیکل کالج کے سامنے سے پاکستانی فورسز نے دو طالب علموں کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے، لاپتہ ہونے والے نوجوانوں کی شناخت قاسم ولد عبدالغنی اور بلال ولد محمد بخش کے ناموں سے ہوئی ہے۔

قاسم کے خاندانی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ قاسم اور اس کے دوست بلال کو پاکستانی فورسز نے آج کوئٹہ سے اس وقت لاپتہ کیا ہے جب وہ لاپتہ افراد کی بازیابی کی ریلی میں شرکت کرکے واپس آئے تھے۔

ذرائع کے مطابق قاسم بلوچستان یونیورسٹی میں بی ایس کیمسٹری کے طالب علم ہیں جن کا تعلق کیچ کے علاقے گومازگی سے ہے اور بلال بلوچ بلوچستان یونیورسٹی میں اکنامکس کے طالب علم ہیں اور ان تعلق ضلع کیچ کے تحصیل مند سے ہے۔

خیال رہے کہ 8 جون کو بلوچستان میں لاپتہ افراد کا دن منایا جاتا ہے، آج اسی مناسبت سے لاپتہ افراد کے بازیابی کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر لواحقین نے اپنے پیاروں کی بازیابی کے لئے حکومت اور ریاست کے اداروں سے اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔