بلوچستان کے ضلع پنجگور میں گزشتہ گیارہ دنوں سے جاری آپریشن اختتام پزیر ہوگیا۔ دوران آپریشن فورسز نے چار افراد کو قتل اور متعدد کو لاپتہ جبکہ کئی گھروں نذرآتش کردیا ہے۔
ٹی بی پی نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فورسز نے کیلکور کو محاصرے میں لے کر آپریشن کا آغاز کیا اسی روز دوران آپریشن فورسز نے دو افراد بولا ولد مولابخش اور عصا ولد مارو کو قتل کردیا اس کے علاوہ فورسز نے ایک اور شخص کو حراست میں لے کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جو شدید زخمی ہونے کی وجہ سے جانبر نہ ہوسکا جسکی شناخت انعام ولد پیرداد کے نام سے ہوئی ہے۔
دریں اثناء گذشتہ روز فورسز نے کیلکور کے علاقے کہور توک سے بشام ولد ساکم کو بھی قتل کیا ہے۔ ذرائع بتارہے ہیں کہ قتل ہونے والوں کی جسد خاکی تاحال فورسز کے تحویل میں ہیں۔
دوران آپریشن فورسز نے متعدد افراد کو بھی حراست میں لیا ہے لیکن علاقے میں مواصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ حراست بعد لاپتہ ہونے کی شناخت میں مشکلات کا سامنا ہے۔
حکام نے تاحال فوجی آپریشن کے حوالے سے کسی قسم کی تفصیلات فراہم نہیں کیے ہیں۔