پنجگور آپریشن تیسرے روز جاری، 4 افراد لاپتہ، 2 قتل

267
File Photo

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستان فوج کیجانب سے تیسرے روز بھی آپریشن جاری ہے۔ آپریشن کے دوران چار افراد کے جبری گمشدگی کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ دو افراد جانبحق ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق فورسز نے میر شاہو بازار، بکشی بازار اور شیخ ہارون بازار کو گھیرے میں لے کر خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور یہی پر اپنی چوکی بھی قائم کردی ہے۔

دوران آپریشن چار افراد رحمت ولد احمد، موسٰی ولد محمد، حاصل خان ولد احمد، عیسٰی اور بخشی ولد دیدار کو فورسز اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

گذشتہ روز فورسز کے ہاتھوں دو افراد بولا ولد مولا بخش اور عصاء ولد مارو قتل ہوچکے ہیں۔

حکام نے تاحال آپریشن کے متعلق کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے دوسری جانب مقامی ذرائع مزید افراد کے جبری گمشدگی کے خدشے کا اظہار کررہے ہیں۔