مشکے بعد پنجگور میں بھی آپریشن میں شدت لایا جارہا ہے

260

اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے گچک میں پاکستانی آرمی کا آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کی بہت بڑی تعداد کی پنجگور میں آمد اور گچک کے علاقے میں گھیرے لیکر فوج آپریشن کر رہی ہے،اور فوجی گھیرے کے سبب مزید تفصیلات نہیں مل رہی ہیں۔ تاہم نمائندے نے بتایا ہے کہ علاقے کے گھروں سے دھواں اٹھتا دکائی دے رہا ہے جس سے گمان کیا جاتا ہے کہ گھروں کو نظر آتش کیا گیا ہے۔

نامہ نگار نے مزید بتایا ہے کہ گچ کہن کے کیمپ میں فوج کی 30 گاڑیاں پہنچ گئی ہیں اور آج صبح سے پنجگور میں3 جاسوس طیاروں کی پرواز جاری ہے، خدشہ ہے کہ فوجی آپریشن میں مزید شدت لایا جائے گا۔