سبی میں سابق ڈی آئی جی کے گھر پر بم حملے کی ذمہ داری بی آر جی نے قبول کرلی

341

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ شب ہمارے سرمچاروں نے بلوچستان شہر سبی میں لونی روڈ پر سابق ڈی آئی جی اور خفیہ اداروں کی موجودہ اہم الہ کار حیدر بگٹی کو اس وقت دستی بم سے نشانہ بنایا جب وہ اپنے ٹھکانے میں موجود تھے، حملے میں حیدر بگٹی خود محفوظ رہا ان کا ایک اہلکار شوکت ولد بارام خان شدید زخمی ہو گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمارا نشانہ ڈی جی آئی جی تھے کیونکہ یہ کارندہ پولیس سے ریٹائرمنٹ کے بعد ایم آئی میں بھرتی ہوکر بلوچ قوم کے خلاف سنگین جرائم میں ملوث ہوچکا ہے۔ علاقے کے تمام بلوچوں سے اپیل کرتے ہیں کہ حیدر بگٹی سے دور رہیں ان پر کسی بھی وقت حملہ ہوسکتا ہے، حیدر بگٹی سمیت تمام قوم دشمن لوگ ہمارے نشانے پر رہینگے۔

دوستین بلوچ کا کہنا ہے کہ ہماری جد جہد ایک آذاد وطن کی قیام تک جاری رہیگا۔