پنجگور سے بوری بند لاش برآمد

228

بلوچستان کے ضلع پنجگور سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

لاش پنجگور کے علاقے تسپ سرے قلات سے برآمد ہوئی ہے جسکی شناخت مجاہد ولد زباد سکنہ خدابادان کے نام سے ہوئی ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کو خنجر کے وار سے ہلاک کیا گیا ہے۔

تاہم قتل کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے جبکہ اس متعلق پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔