سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا، عید جمعرات کو ہوگی

390
فائل فوٹو

سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد عید الفطر جمعرات کو ہوگی۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں چاند دیکھنے کیلئے مختلف شہروں میں اجلاس ہوئے تاہم کہیں سے بھی چاند کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں۔

رپورٹس کے مطابق بدھ 12 مئی رمضان المبارک کا 30 واں روزہ ہوگا جبکہ جمعرات 13 مئی یکم شوال ہوگا۔

سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے جلد باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔