بلوچ لبریشن آرمی نے کوئٹہ میں فورسز پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

273

بلوچ لبریشن آرمی نے میڈیا میں جاری کیے گئے بیان میں آج کوئٹہ میں پاکستانی فورسز فرنٹئر کور کے اہلکاروں پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ کا کہنا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے سوموار کے روز پاکستانی فوج کے دستے فرنٹیئر کور کے دو اہلکاروں کو بم حملے میں ہلاک کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ فورسز اہلکار موٹرسائیکلوں پر کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر گشت کررہے تھے جب ان کو بی ایل اے کے سرمچاروں نے آئی ای ڈی حملے کا نشانہ بنایا۔

جیئند بلوچ کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نتیجے میں پاکستانی فوج کے دو اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور ہمارے حملے مقصد کے حصول تک جاری رہینگے۔