بلوچ لبریشن آرمی نے بولان میں پاکستان فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ روز بولان کے علاقے مارگٹ میں زورین ڈوک کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا، بلوچ سرمچاروں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے دشمن فوج کو پسپا کردیا اور چوکیاں چھوڑنے پر مجبور کرکے ان پر قبضہ کرلیا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ سرمچاروں کے اس حملے میں پاکستانی فوج کے پانچ اہلکار موقع پر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ بزدل دشمن کے متعدد اہلکار اپنی چوکیاں چھوڑ کر بھاگ گئے۔ بی ایل اے کے سرمچاروں نے دشمن فوج کے پوسٹ کو مکمل اپنے قبضے میں لینے کے بعد وہاں موجود فوجی ساز و سامان ضبط کرکے اپنے ساتھ لے آئے۔
جیئند بلوچ کا کہنا ہے کہ بلوچ سرمچاروں کے ہاتھوں میدان جنگ میں دشمن فوج کی ہر بار شکست اور فرار اس امر کا کھلا اظہار ہے کہ شکست خوردہ قابض فوج کی تربیت اور بہادری محض نہتے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے تک موقوف ہے۔ بی ایل اے اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بلوچ آبادیوں کے دفاع اور بلوچستان کی مکمل آزادی تک دشمن فوج پر ہمارے حملے اسی طرح جاری رہینگے۔