بلوچستان: چوبیس گھنٹوں میں پاکستانی فورسز پر تیسرا حملہ

432

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں پاکستانی فورسز کو پوسٹ کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

نامعلوم مسلح افراد نے گذشتہ رات گچن چیک پوسٹ کو مختلف ہتھیاروں سے نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے، حملے میں فورسز کو جانی اور مالی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

بلوچستان میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستانی فورسز پر ہونے والا یہ تیسرا حملہ ہے۔ قبل ازیں خاران میں گواش روڈ پر نامعلوم افراد نے فورسز پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا جبکہ ضلع کیچ کے علاقے مند گیاب میں فورسز پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

پاکستانی فورسز اور حکومتی حمایتہ افراد کو بلوچ مسلح آزادی پسندوں کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے تاہم مذکورہ تینوں حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔