ڈھاڈر: مسلح افراد کے حملے میں ایک شخص ہلاک، ایک زخمی

375

بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل لہڑی میں بس اڈے کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے، فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت عبدالمجید ولد بادرین ٹالائی جبکہ زخمی شناخت عبدالستار ولد محمد ہاشم براہمانی کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اہلکار موقع واردات پہ پہنچ گئے اور زخمی شخص کو لہڑی اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ حملہ آور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔