کوئٹہ :صفائی کی ناگفتہ بہ صورتحال،جا بجا گندگی کے ڈھیر

394

کوئٹہ کے علاقے گولیمار  چوک و ملحقہ گلیو میں صفائی کی ناگفتہ بہ صورتحال‘جا بجا گندگی کے ڈھیر
کوئٹہ سبزل روڈ گولی مار چوک پر گزشتہ طویل عرصے سے صفائی کی صورتحال درہم برہم ہونے سے کچرے کے ڈھیر جمع ہوگئے ، گاڑیوں کی آمد و رفت کے باعث کچرا دور دور تک پھیل جاتا ہے ۔

گنجان آباد اور رش والے علاقے میں صفائی کا کوئی مستقل نظام نہیں کچھ عرصہ قبل تک علاقے میں کچرے کا کنٹینر موجود تھا جو متعلقہ حکام کی جانب سے وہاں سے ہٹائے جانے کے بعد نہ تو کچرا دان قائم کیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی کنٹینر رکھا گیا جس کی وجہ سے گنجان آباد علاقے کے مکین کچرا سڑک پر پھینکنے پر مجبور ہیں ،جس سے ایک جانب صفائی کی صورتحال خراب ہوگئی ہے تو دوسری جانب گاڑیوں کی آمد و رفت سے کچرا دور دور تک پھیل جاتا ہے مکینوں کے مطابق اس صورتحال سے بارہا میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے حکام کو آگاہ کیا گیا مگر اس کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوتی ہے ۔

علاقے کے مکینوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ گولی مار چوک پر صفائی کی صورتحال پر فوری توجہ دی جائے اور صفائی کے نظام کو مستقل بنیادوں پر بہتر بناکر علاقے کے مکینوں کو مشکلات سے نجات دلائی جائے ۔