بلوچ وائس ایسوسی ایشن ای سی او ایس او سی این جی او کے ساتھ اقوام متحدہ کے 46 ویں اجلاس کے موقع پر مشترکہ کانفرنس کا انعقاد کررہی ہے۔ کانفرنس 22 مارچ 2021 کو انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے دن منعقد ہوگی۔
کانفرنس کا عنوان “قبضے کے خلاف جدوجہدِ بلوچستان” ہے۔ یہ کانفرنسں COVID19 UN کی وجہ سے زوم پر آن لائن منعقد ہوگی۔
یو این رائٹس کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ فزیکل طور پر کوئی سائیڈ ایونٹ منعقد نہیں ہوگا۔
سی جی جے ڈبلیو ای ایکوسک این جی او نے کہا کہ ہماری تنظیم مستقل طور پر بلوچستان سے حقوق کی رپورٹنگ فراہم کرتی ہے۔ بلوچستان آبنائے ہرمز کے منہ پر بحیرہ عرب کے پاس واقع ہے بلوچستان ایک بہت اہم جیو محل وقوع ہے یہاں کی زمین بھی معدنی وسائل سے مالا مال خطہ ہے، لیکن یہاں کے لوگ کئی دہائیوں سے پریشانی کا شکار ہیں۔ اس سلسلے میں ، سی جی جے ڈبلیو ای اور بلوچ وائس ایسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر محسوس کیا کہ یہ بہت اچھا ہوگا اگر 46 ویں اقوام متحدہ کے کونسل کے سیشن کے دوران بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالی کے معاملات کو ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس کے دوران پیش کی جائے ۔ لہذا یہ ویبنار 22 مارچ 2021 کو جینیواء ٹاہم کے مطابق 16:00 تا 18:00 بجے ہوگا۔
مقررین میں بلوچ سیاسی اور انسانی حقوق کے نمائندے شامل ہیں ، بین الاقوامی سیاسی تجزیہ کار ، صحافی اور انسانی حقوق کے محافظ سی جی جے ڈبلیو ای اور بی وی اے سمیت بلوچستان کی صورتحال سے دلچسپی رکھنے والے تمام افراد ، تجزیہ کاروں ، صحافیوں اور دیگر تنظیموں سے درخواست ہے کہ آن لائن ویبنار میں حصہ لیں۔ کانفرنس کی مزید تفصیلات اقوام متحدہ کی سول سوسائٹی کے ویب پر شائع کی جائیں گی۔ ایونٹ کی ویڈیو ناظم کے ذریعہ ریکارڈ کی جائے گی اور اسے تنظیموں کی اپنی ویب ساہیٹس پر پبلیش کی جائے گی۔
بیان کے مطابق ایونٹ میں شامل ہونے کے لئے زوم میٹنگ آئی ڈی : 830 7744 6958 اور پاس کوڈ: 666209 ہے۔