مشکے :فورسز کا آپریشن چوتهے روز بھی جاری

382

مشکے میں فورسز کا زمینی و فضائی آپریشن چوتهے روز بھی جاری.

تفصیلات کے مطابق گذشتہ چار روز سے فورسز کی زمینی و فضائی آپریشن مشکے و اردگرد کے علاقوں میں  جاری ہے.

علاقائی زرائع کے مطابق آپریشن کا دائرہ فورسز نے وسیع کرکے راگے تک کردیا ہے .

مذکورہ علاقوں کی ناکہ بندی کر کے فورسز نے راشن اور دوائی لانے پر بھی پابندی لگا دی ہے.

جبکہ اطلاعات کے مطابق فورسز گهر گهر تلاشی لے کر علاقائی لوگوں کی مال مویشیوں کو بهی اپنے ہمراہ لے جارہے ہیں .

علاقائی زرائع نے مزید بتایا کہ اب درجنوں بے گناہ افراد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا گیا ہے