اے این پی بلوچستان رہنماء اسد خان اچکزئی کی لاش برآمد

226

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے پانچ ماہ قبل اغواء ہونےوالے عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات اسد خان اچکزئی کی لاش آج برآمد ہوئی ہے۔

پارٹی زرائع کے مطابق اسد اچکزئی کو 5 ماہ قبل کوئٹہ ائیرپورٹ روڈ سے نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا اور آج انک لاش نو حصار سے برآمد ہوئی ہے۔

پولیس نے لاش کو ابتدا میں ضروری کاروائی اور شناخت کے لئے اسپتال منتقل کیا اور بعد ازاں لاش کو ورثاء کے حوالے کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے پارٹی رہنماء کےاغواء اور بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف رواں ماہ کے 22 تاریخ کو پاکستان سمیت بلوچستان بھر کے تمام ضلعوں میں ریلی اور مظاہرے کیے تھے اور انہوں نے پارٹی رہنماء اسد خان اچکزئی سمیت تمام لاپتہ افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا تھا۔

عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان نے اسد خان اچکزئی کی قتل کا مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی ایک عظیم رہنماء سے محروم ہوا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت قاتلوں کی نشاندہی کرکے انہیں انصاف فراہم کرے۔