بلوچ لبریشن آرمی کے جیئند بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شام کوہلو کے علاقے کاہان میں پاکستانی فوج کے دو پوسٹوں پر حملہ کرکے ایک پوسٹ کو مکمل قبضے میں لےلیا۔ حملے میں دشمن کے 7 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوئے ۔ اس حملے کی ذمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہے۔
انہوں نے کہا ک بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شام کاہان میں قابض پاکستانی فوج کے 84 ونگ کے جامک اور کوٹڑی پوسٹ پر مختلف اطراف سے حملہ کرکے کوٹڑی پوسٹ پر مکمل قبضہ کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ سرمچاروں کے حملے اور قبضے میں سات فوجی اہلکار موقع پر ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے جبکہ بزدل دشمن فوج کے متعدد اہلکار ہتھیار پھینک کر فرار ہوگئے۔ اس دوران سرمچاروں نے جامک پوسٹ کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دشمن فوج کو جانی اور مالی نقصانات اٹھانے پڑے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ سرمچاروں نے پوسٹ کو قبضے میں لینے کے بعد وہاں موجود ہتھیاراور گولہ بارود بھاری تعداد میں اپنے قبضے میں لے لی اور قابض فوج کے پوسٹ کو نذر آتش کردیا۔
جیئند بلوچ کا کہنا ہے کہ بی ایل اے شاہو کنڈگ کے مقام پر تعینات لیویز فورس کو تنبیہہ کرتی ہے کہ وہ مذکورہ مقام کو چھوڑ کر خالی کردیں، اس سے قبل ہم متعدد بار لیویز اہلکاروں کو بلوچ تحریک کے سامنے رکاوٹ بننے سے گریز کرنے کی تاکید کرچکے ہیں مگر مذکورہ پوسٹ پر تعینات اہلکار باز نہیں آرہے۔ شاہو کنڈگ لیویز پوسٹ کو خالی نا کرنے کی صورت میں مذکورہ پوسٹ پر شدید نوعیت کے حملے کیئے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی بلوچوں کا قومی فوج ہے، اپنی سرزمین اور لوگوں کا دفاع ہمارا فرض ہے۔ آج قابض دشمن جس طرح معصوم بلوچ شہریوں کے گھروں گدانوں کو نذر آتش کررہا ہے، ہماری ماوں بہنوں کو سڑکوں پر رلا رہا ہے، اس سے ہمارے نوجوانوں کے عزم و استقلال اور دشمن کیخلاف نفرت میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔ بی ایل اے دشمن سے ان تمام ظلم و زیادتیوں کا حساب لے گا۔