کولواہ میں بھی بڑے پیمانے کی فضائی وزمینی آپریشن جاری

401

کیچ کے علاقے کولواہ اور پنجگور کے علاقے گچک میں آج صبح سے بڑے پیمانے کی فضائی و زمینی آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح سے پاکستانی فورسز نے کیچ کے علاقے کولواہ اور پنجگور کے علاقے گجک میں زمینی و فضائی آپریشن کا آغاز کردیا ہے ۔

مذکورہ دونوں علاقوں کی مکمل ناکہ بندی کرکے گھر گھر تلاشی لیا جارہا ہے ۔ اور ساتھ متعدد علاقوں سے درجنوں افراد کی گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔

واضح رہے کہ متاثرہ علاقوں کا شمار بلوچستان کے سب سے زیادہ شورش پسند علاقوں میں ہوتا ہیں ۔ جہاں پہ آزادی پسند مسلح تنظیموں کا کافی حد تک اثر رسوخ پایا جاتا ہے۔