پنجگور: مسلح افراد کی فائرنگ سے 1 شخص زخمی

191

پنجگور کے علاقے سریکوران میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سریکوران میں مسلح افراد نےعبدالباقی ولد داد رحمٰن پر پسٹل سے فائرنگ کرکے زخمی کردیا جنہیں طبی امداد دینے کیلئے پولیس نے سول اسپتال پنجگور منتقل کردیا۔

واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔