کیچ:گورکوپ میں فوجی آپریشن جاری، چرواہا گرفتار، مکانات نذر آتش

270

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے گورکوپ میں پاکستانی فوج کی آپریشن جاری، دوران آپریشن مکانات کو نذر آتش کرنے سمیت لوگوں کو حراست میں لینے کی اطلاعات ہیں۔

اطلاعات کے مطابق گورکوپ میں جاری آپریشن میں شدت لائی گئی ہے۔ آپریشن کے دوران مکانات نذر آتش کیے گئے جبکہ پہاڑی علاقے سے جمعہ ولد ابراہیم نامی مقامی چرواہا کو گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ کیچ کے علاقے گورکوپ کے مختلف علاقوں میں گذشتہ دنوں سے جاری فوجی آپریشن کے دوران سالاچ میں نیک سال ولد صالح محمد نامی شخص کے مکان سمیت متعدد لوگوں کے گھروں کو نذر آتش کیے گئے۔

کروچی ڈاٹ اور بکسر زیارت میں چیک پوسٹیں جبکہ ریسو تا گوادر کے پہاڑوں پر چوکیاں قائم کی گئی ہیں اسی طرح ترینگل ڈاٹ کے علاقے میں بھی فوجی گاڑیوں کی غیر معمولی گشت جاری ہے۔