مچھ واقعہ: مظاہرین وحکومت میں مذاکرات کامیاب، عمران خان کوئٹہ جائینگے
حکومتی ٹیم و مچھ واقعے کیخلاف دھرنا دینے والے منتظمین میں معاملات طے پاگئے، وزیر اعظم عمران خان کا کوئٹہ جانے کی تیاری جبکہ مچھ واقعہ میں جانبحق ہزارہ برادری کے لواحقین میتوں کو دفنانے پر آمادہ ہوگئے ۔
وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان، وفاقی وزیر علی زیدی و قاسم سوری رات گئے کوئٹہ میں دھرنے پر بیٹھے مظاہرین سے مذکرات کے لئے پہنچ گئے جہاں پر ہزارہ شہداء کمیٹی کے ساتھ مذکرات کے بعد لواحقین کا لاشیں دفنانے کا اعلان۔
نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے بھی کوئٹہ کے لئے روانہ ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ وفاقی وزیر علی زیدی و حکومتی ٹیم پہلے سے کوئٹہ میں موجود ہیں۔
یاد رہے مچھ واقعہ کے مظاہرین گزشتہ چھ روز سے دھرنے پر بیٹھے ہوئے تھے انکا مطالبہ تھا کے جب تک وزیر اعظم پاکستان ان سے ملکر انکے مطالبات پورے نہیں کرتے وہ میتوں کے ساتھ دھرنے پر موجود رہینگے-
اس سے قبل صوبائی و وفاقی حکومت کے جانب سے تین بار لواحقین سے مذکرات ناکام ہوگئے تھے لواحقین گزشتہ چھ روز سے سخت سردی میں احتجاجی دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں تاہم آج حکومت کے ساتھ مظاہرین کی مذکرات کامیاب ہوگئے۔
مچھ واقعہ میں 11 کانکنوں کے ہلاکت کے بعد جانبحق کانکنوں کے لواحقین و شیعہ تنظیموں کے جانب سے بلوچستان سمیت پاکستان بھر میں مظاہرے و دھرنے دیئے گئے، کوئٹہ دھرنے پر موجود شہدا کیمٹی نے حکومت کو 8 مطالبات بھی پیش کئے تھے۔
مطالبات میں شیعہ تحفظ و لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی سمیت واقعہ میں جانبحق افراد کے لواحقین کو فوری معاوضہ ادا کرنے و مختلف مطالبات شامل تھے۔