بھارتی نوجوان کرکٹر ویراٹ کوہلی نے اپنے نام دو اعزازات کردیئے ۔
انٹر نیشنل کرکٹ بورڈ نے دنیاء کرکٹ کے دہائی کے بہترین کھلاڑیوں کا اعلان کردیا مختلف ممالک کے کرکٹرز دہائی کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔
افغان کرکٹر آل راونڈر راشد خان ٹی ٹوینٹی میں زیادہ وکٹ لینے و بہترین کھیل پیش کرنے کے مد میں بہترین کھلاڑی قرار پائے ہیں۔
ہندوستانی نوجوان بیٹسمین وہرات کوہلی دہائی کے بہترین مرد کھلاڑی جبکہ آسٹریلین خواتین کرکٹر الیسی پیری، نے دہائی کے بہترین خواتین کرکٹر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے آسٹریلیا کے نوجوان و سابقہ کپتان ول سمتھ ٹیسٹ سیریز کے بہترین مرد کھلاڑی قرار دیا گیا ۔
انٹرنیشنل کرکٹ کمیٹی آئی سی سی کی جانب سے گذشتہ روز دنیائے کرکٹ کے تمام فارمز میں دہائی کے بہترین مرد و خواتین کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا ہے ۔
ایلیس پیری و بھارتی کرکٹر ویراٹ کوہلی نے دو دو خطاب اپنے نام کرلیا دونوں کھلاڑی ایک روزہ کرکٹ میچ میں دہائی کے بہترین مرد و خواتین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
جبکہ آسٹریلین خواتین کرکٹر ایلیس پیری ٹی ٹوینٹی کے بھی بہترین خواتین کرکٹر قرار پائی ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے دیگر اعزازات والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے بھارتی مایہ ناز کھلاڑی مہندر سنگھ دھونی کو جذبہ کرکٹ کا خطاب دیا گیا ۔