کوئٹہ اور چاغی سے دو افراد کی لاشیں برآمد

299

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور چاغی سے دو افراد کی لاشیں ملی ہے۔

پولیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ نیو اڈہ کے قریب قبرستان سے ایک شخص کی لاش ملی جس کو شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ مزید کاروائی جاری ہے۔

دریں اثناء لیویز ذرائع کے مطابق چاغی کے پہاڑی علاقے درمن سے لیویز فوس کو گولیوں سے چھلنی ایک شخص کی لاش ملی تھی جس کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم اب تک اس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔