کاون کمبوڈیا میں قیدی نہیں ہاتھی کی زندگی گزارے گا – امریکی گلوکارہ

166

امریکی گلوکارہ چیر نے کہا ہے کہ پاکستان سے کمبوڈیا منتقل ہونے والا ہاتھی ‘کاون’ اب ایک قیدی نہیں بلکہ ہاتھی طرح زندگی گزارے گا۔

دنیا کے ‘تنہا ترین’ ہاتھی قرار دیے جانے والے ‘کاون’ کو تین دن قبل 30 نومبر کو پاکستان سے کمبوڈیا منتقل کیا گیا تھا۔

‘کاون’ کو 29 نومبر کی شب کارگو جہاز میں روانہ کیا گیا تھا اور وہ 30 نومبر کی صبح کو ہی کمبوڈیا پہنچا تھا۔

‘کاون’ کی پاکستان سے روانگی سے تین دن قبل ہی گلوکارہ چیر پاکستان آئی تھیں۔ ‘کاون’ کو پاکستان سے کمبوڈیا منتقل کرنے کی مہم میں گلوکارہ چیر نے اہم کردار ادا کیا اور وہ 2016 سے اسے پاکستان سے نکال کر دوسرے ملک کی مہم چلاتی دکھائی دیں۔