ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن نے اوپی ڈیز کا بائیکاٹ ختم کردیا

284

ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن نے محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے سول ہسپتال میں سیکورٹی پلان کے حوالے سے فیصلے کے بعد اوپی ڈیزکاعلامتی بائیکاٹ ختم کرنیکااعلان کردیا۔ یہ اعلان ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کے صدر ڈاکٹر یاسر خوستی نے سیکرٹری صحت جاوید انور شاہوانی اورایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر شاہجان پا نیزئی کے ہمراہ ہفتے کو سول ہسپتال کوئٹہ میں پر یس کانفرنس کر تے ہوئے کیا ڈاکٹر یاسر خوستی نے کہاکہ آج سے ڈ اکٹرزاپنی ڈیوٹی پرموجودہوں گے،بائیکاٹ ختم کرنیکااعلان سیکرٹری صحت سے مذاکرات کے بعدکیا ہے ا ور سکیورٹی سمیت ڈاکٹروں کو تحفظ کی فراہمی کی یقین دہانی پرصوبائی حکام کے مشکورہیں،اس موقع پر سیکرٹری صحت جا وید انور شاہوانی نے کہا کہ ڈاکٹروں پرتشددکے واقعہ کی بھرپورمذمت کرتے ہیں،بھرپورکوشش ہے کہ آئندہ ہسپتالوں میں اس طرح کے ناخوشگوارواقعات نہ ہوں،انہوں نے کہاکہ سول ہسپتال میں اس وقت 16سی سی ٹی وی کیمرے کام کررہے ہیں، سول ہسپتال کی صورتحال اورایریاکے پیش نظرکیمروں کی تعدادمیں اضافہ کیاجائیگا اور ہسپتال میں سکیورٹی گارڈزمیں بھی اضافے کافیصلہ کیاگیاہے ، اس کے ساتھ ساتھ تمام سرکاری ہسپتالوں میں بھی سکیورٹی یقینی بنائی جائیگی انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں ادویات کی کمی کے مسئلے کو دور کر نے کے لئے بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا ساتھ ہی ہسپتالوں کو ایم ایس ڈی کے علاوہ بھی ادویات کی خریداری کے لئے فنڈز فراہم کئے جائیں گے انہوں نے ہڑتال کے خاتمے پر ینگ ڈاکٹرز کا شکر یہ ادا کیا