سبی میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

254

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے بیان جاری کرتے ہوئے گذشتہ روز سبی میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے سبی میں کرمووڈھ کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے ایک چیک پوسٹ کو حملہ کرکے نشانہ بنایا، حملے میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔