لندن میں سی پیک کیخلاف مہم کا آغاز

378

لنن میں فری بلوچستان مہم کے بعد “نو ٹو سی پیک” مہم کا آغاز، ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن نے بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور ریاستی ظلم و ذیادیتوں کو عالمی سطع پر اجاگر کرنے کے لئے فری بلوچستان کے نام سے 3 نومبر کو لندن میں آگاہی مہم کا آغاز کردیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لندن میں موبائل وین کے ذریعے مہم چلائی گئی، وین پاکستان اور چین کی سفارتخانوں کے سامنے کھڑی کردی گئی جن پر فری بلوچستان، بلوچستان میں انسانی حقوق کے پامالیوں اور ریاستی ظلم و جبر کیخلاف آواز بلند کرنے کے علاوہ سی پیک کے خلاف سلوگن درج تھا “نو ٹو سی پیک

اور لکھا گیا تھا کہ چین اور پاکستان ملکر بلوچستان کی وسائل کو لوٹ رہے ہیں اور بلوچستان کو تباہ کررہے ہے لہذا دنیا اس استصالی منصوبے کو روکنے کے لئے کردار ادا کرے۔

یاد رہے کہ لندن سے پہلے جنیوا میں بھی بلوچستان ہاؤس کی جانب سے فری بلوچستان مہم چلایا گیا تھا۔