ٹرمپ اپنے اقتدار کے آخری ایام میں ایران پر حملے کی منصوبہ بندی کررہا ہے – اسرائیلی اخبار کا دعوی

203

ٹائمز آف اسرائیل میں شائع ہونے والے ایک رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ اپنے اقتدار کے آخری ایام میں اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف آپریشن کی تیاری کررہا ہے ۔

دوسری جانب اسرائیلی ٹی وی 13 کے مطابق ٹرمپ کے اقتدار کے خاتمے سے قبل امریکہ و اسرائیل کے کسی بھی حملے کا ایران جواب دینے کی پوزیشن میں نہیں ہے ۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ جوبائیڈن انتظامیہ کےلئے ایران کے بابت دباؤ والے پالیسی کی خاطر بھی ایران کے خلاف حملے کا حامی ہے ۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے نیویارک ٹائمز نے اپنے ایک رپورٹ میں لکھا کہ امریکی ایماء پر اسرائیلی ایجنٹوں نے القاعدہ کے دوسرے نمبر کے اہم رہنماء ابو محمد المصری کو تہران میں قتل کیا تھا، تاہم ایران نے نیو یارک ٹائمز کے رپورٹ کو مسترد کردیا ۔

نیویارک ٹائمز نے رپورٹ میں لکھا ہے کہ ٹرمپ نے ایران پر ممکنہ حملے کے لئے اپنے سینئر مشیروں سے بھی مشاورت کی ہے ، تاہم سینئر مشیروں کے علاوہ نائب صدر، وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف صدارت کے آخری ایام میں کسی بھی قسم کا حملہ ایک بڑے اور وسیع تنازعے کو جنم دے سکتا ہے۔