پنجگور: فورسز پر راکٹوں سے حملہ

385

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں راکٹ حملوں میں فورسز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے پنجگور شہر میں گریڈ اسٹیشن کے قریب ناکو فیضوک چوک پر قائم فورسز کے پوسٹ پر راکٹوں سے حملہ کیا۔

ذرائع کے مطابق متعدد راکٹ پوسٹ پر فائر کیئے گئے جو زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے جس سے پورا علاقہ لرز اٹھا۔ جبکہ حملے کے بعد فورسز کی جانب سے شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔

حکام کی جانب سے نقصانات کے حوالے سے تاحال کچھ نہیں کہا گیا، حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔