خضدار دس کلو وزنی بم برآمد

573

خضدار میں پاکستانی فورسز اور حساس اداروں نے کھنڈ نیو بس اڈہ کے قریب دس کلو وزنی نصب بم برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا۔

پاکستانی فورسز کا کہنا ہیکہ بم سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کیلئے نصب تھا۔

واضح رہے کہ پچھلے کچھ مہینوں سے خضدار میں بلوچ آزاد پسند مسلح تنظیموں کی کاروائیوں میں بے تحاشہ تیزی دیکھنے کو ملی ہے۔  12نومبر کو کمانڈنٹ ایف سی و دیگر سرکاری شخصیات پر ہونے والے دھماکے کی زمہ داری بی ایل اے نے قبول کی تھی۔ اس سے پہلے بی ایل ایف نے بھی شہر میں ہونے والے کئی کاروائیوں کا زمہ لیا تھا۔

بلوچستان کے ایک دوسرے شہر ڈیرہ مراد جمالی میں بھی مزدورچوک پر بم ڈسپوزل اسکارڈ کی ٹیم نے موٹرسائیکل میں نصب 5کلووزنی بم ناکارہ بنادیا۔