پنجگور میں فوجی آپریشن جاری، کئی افراد جبری طور پر لاپتہ

303

پنجگور میں فورسز کا آپریشن جاری ،متعدد افراد جبری طور پر لاپتہ کردیئے گئے ۔نامہ نگار کے مطابق آج علی الصبح پاکستانی فوج نے  بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقوں گچک لوہڑی اور کشاری میں آبادی پر حملہ کر کے آپریشن شروع کردیا۔

فورسز نے پورے علاقوں کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی لی، خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔گھروں کے قیمتی اشیا لوٹ لئے اور متعدد افراد کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

لاپتہ کیئے جانے والے 10افرادکی شناخت استاد غلام سر ور ولد لال خان، مسلم ولد استاد غلام سر ور،لال جان ولد استاد غلام سر ور، زہیر ولد شکاری عبدالرحمان، مون ولد شکاری عبدالرحمان، نثار ولد عبدالعزیز، منیر ولد دین محمد، اعظم ولد گمانی، نظام ولد ولی اور نور احمد ولد موسیٰ کے ناموں سے ہوگئی ہے۔

زرائع کے مطابق آپریشن تاحال جاری ہے ،علاقے مکمل فورسز کے محاصرے میں ہیں، لوگ محصور اور خوف و ہراس کے ماحول میں ہیں۔