قلات: 8 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے ملزمان محلے دار نکلے

391

پولیس نے 8 سال کے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ڈی آئی جی قلات رینج جاوید اختر اوڈھو نے قلات میں نیوز کانفرنس میں بتایا کہ قلات میں 2 روز قبل 8 سالہ بچے عمران کو جنسی زیادتی کےبعد قتل کرکےلاش پہاڑی علاقےمیں پھینک دی گئی تھی، پولیس نے جدید خطوط پر کام کرتے ہوئے تحقیقات کیں اور اس واردات میں ملوث ملزم احسان کو گرفتار کیا۔

ڈی آئی جی نے بتایا کہ ملزم کی نشاندہی پر اس کے 2 مزید ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا، تینوں ملزمان بچے کےمحلے دار ہیں جب کہ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔