بلوچستان : کولواہ میں مسلح جھڑپ ، جانی نقصانات کی اطلاع

733

بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے جہاں دونوں اطراف سے جانی نقصانات کی اطلاع ہے۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ کولواہ کے رودکان میں ہوا جہاں کافی دیر تک مسلح افراد اور پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

جھڑپ میں دونوں اطراف سے جانی نقصانات کی اطلاعات ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہے۔

خیال رہے مذکورہ علاقے میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں تاہم کسی بھی تنظیم کی جانب سے تاحال کچھ نہیں کہا گیا۔

دوسری جانب کیچ ہی کے علاقے تمپ میں کلبر اور گردنواح میں دوسرے روز بھی پاکستانی فورسز کی آپریشن جاری رہی، جہاں زمینی فوج کے ہمراہ گن شپ ہیلی کاپٹروں کو دیکھا گیا۔

کلبر آپریشن میں جانی یا مالی نقصانات کے حوالے سے تاحال تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم دو نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے دو افراد کی لاشیں مقامی انتظامیہ کی حوالے کیئے ہیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد گذشتہ روز میر آباد کے علاقے میں سیکورٹی فورسز سے ایک مبینہ جھڑپ کے دوران مارے گئے تھے اور ان کی لاشیں سیکورٹی فورسز نے ہمارے تحویل میں دیئے ہیں۔

حکام نےتاحال لاشوں کی شناخت کے حوالے سے کچھ نہیں کہا ہے۔

دوسری جانب علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز حکام لوگوں کو لاشوں کی شناخت سے روک رہے ہیں۔