بلوچستان: ژوب سے فورسز کا دھماکا خیز مواد برآمد کرنے کا دعویٰ

612

انٹیلی جنس ایجنسیز کی مدد بڑی تعداد میں بارود برآمد کیا – فورسز کا دعویٰ

پاکستانی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ جنس اطلاعات پر بلوچستان کے ضلع ژوب کے تحصیل قمر دین کاریز میں فورسز نے آپریشن کیا جس میں دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔

فورسز نے آپریشن کے دوران تیار حالت میں 8 بم برآمد کیے اور ہر بم 6 سے 8 کلو وزنی ہے، اس کے علاوہ دیسی ساختہ بم بنانے والے سامان سے بھرا تھیلا بھی ملا ہے جب کہ ریموٹ، ڈیٹونیٹرز، بال بیرنگ اور تاریں بھی برآمد کی گئی ہیں۔

فورسز ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے دھماکا خیز مواد ژوب اور کوئٹہ میں کاروائیوں کے لیے چھپا رکھا تھا۔