بلوچستان: ریسٹ ہاؤس اور اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کیلئے مختص فنڈز غیرقانونی قرار

94

بلوچستان ہائی کورٹ نے عوامی شعبے کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) 21-2020 کے سلسلے میں بلوچستان میں ریسٹ ہاؤسز اور اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے لیے مختص فنڈز کو اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔

چیف جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس عبدالحمید بلوچ پر مشتمل بلوچستان ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے بلوچستان اسمبلی میں نمائندگی رکھنے والی اپوزیشن جماعتوں کی آئینی درخواست کو قبول کرلیا، مقدمے کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا۔

چیف جسٹس مندوخیل نے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے بلوچستان حکومت کی طرف سے شروع کی گئی خصوصی ڈیولپمنٹ پر پابندی عائد کردی ہے اور بلڈوزر کے اوقات کے لیے فنڈز مختص کرنے اور ریسٹ ہاؤسز اور اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کو غیر قانونی قرار دے دیا، ان منصوبوں کو صوبائی حکومت نے پی ایس ڈی پی 21-2020 کے سالانہ بجٹ میں شامل کیا تھا۔