بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا کہ سرمچاروں نے سبی کے علاقے کرمووڈھ میں پاکستانی فوج کے ایک چیک پوسٹ کو راکٹ گولوں اور دیگر خودکارہتھیاروں سے نشانہ بنایا، آدھے گھںٹے تک جاری حملے میں دشمن فوج کا چیک پوسٹ جزوی طور پر تباہ ہوگیا۔ جس سے قابض کے متعدد فوجی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔
جیئند بلوچ نے کہا کوہلو کے علاقے کاہان میں دشمن فوج پر ایک اور حملے میں بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے متعدد فوجی اہلکار ہلاک کیئے۔ حملہ کاہان میں کوٹڑی کے مقام پر فورسز کے ایک چیک پوسٹ کو خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بناکر کیا گیا۔ حملے میں چیک پوسٹ پر تعینات قابض فوج کے اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔
ترجمان نے کہا دریں اثناء کوئٹہ کے پہاڑی سلسلے زرغون میں دلوانی کے مقام پر بی ایل اے سرمچاروں کی ایک گشتی ٹیم کی قابض افواج کے چھ گاڑیوں پر مشتمل گشت پر معمور اہلکاروں سے مڈبھیڑ ہوئی، دوران جھڑپ سرمچاروں نے فورسز سے مقابلہ کرتے ہوئے قابض فوج کو جانی نقصان پہنچایا اور بحفاظت نکل کر اپنے محفوظ ٹھکانوں تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔
جیئند بلوچ نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان تینوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے، اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ ہمارے حملوں کا سلسلہ آزاد وطن کے حصول تک جاری رہیگی۔