قلات آپریشن میں مصروف فوجی ہیلی کاپٹروں کو نقصان پہنچایا – یو بی اے

300

آج صبح ضلع قلات کوہ ناگائی میں قابض پاکستانی فوج کے آپریشن میں دو ہیلی کاپٹروں کو بھاری نقصان پہنچایا – یو بی اے

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج صبح بروز اتوار چھ بجے قابض پاکستانی فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹروں نے ضلع قلات اور ضلع مستونگ کے مختلف علاقوں میں وسیع پیمانے پر آپریشن شروع کردیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران قابض پاکستانی فوج نے مختلف علاقوں میں عام بلوچ آبادیوں پر اندھا دھند شیلنگ اور بمباری کی اسی دوران ہمارے سرمچاروں نے علاقے میں بلوچ عوام کی دفاع کرتے ہوئے ہیلی کاپٹروں پر بھاری ہتھیاروں سے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دو ہیلی کاپٹروں کو بھاری نقصان پہنچایا جو قلات کی طرف بھاگ نکلے اور دیگر ہیلی کاپٹروں کا ضلع قلات اور ضلع مستونگ کے مختلف علاقوں میں شیلنگ جاری ہے۔

مرید بلوچ کا کہنا ہے کہ وسیع علاقہ ہونے اور ناکہ بندی و مواصلاتی نظام کی بندش کے باعث تاحال عام بلوچوں کے نقصانات کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا ہے۔