کوئٹہ دو گروہوں میں تصادم، 4 افراد زخمی

207

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں ہزارہ برادری کے دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

واقع میں زخمی افراد کو چھیپا اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر اسپتال منتقل کردیا ہے، زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں خان علی ولد موسی، روح اند ولد عباس، عباس ولد یوسف اور ایک خاتون شامل ہے۔

دریں اثناء حب شہر کے صنعتی ایریا میں مبینہ ڈکیتی کے دوران نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے بینک سے رقم نکالنے والے نجی فیکٹری کے ملازموں پر فائرنگ کرکے دس لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا۔