شفیع برفت کا سندھ و بلوچستان کے آزادی پسند پارٹیوں کو اتحاد کی دعوت

771

جیئے سندھ متحدہ محاذ کے چیئرمین شفیع برفت نے کہا کہ وہ سندھ اور بلوچستان کی آزادی پسند پارٹیوں کو پنجاب دشمن متحدہ محاذ بنانے کے لئے سیاسی اتحاد کی کھلی دعوت دیتے ہے۔

انہوں نے کہا سندھ اور بلوچستان کی قومی تحریکوں کی سنجیدہ پارٹیوں اور قیادت کو پنجابی استعماریت کے قبضے اور غلامی کے خلاف مشترکہ سیاسی جدوجہد اور قومی مزاحمت کے لیے ایک ٹیبل پر بیٹھنا ہوگا، مظلوم قوموں کی انقلابی قیادت کا یہ اولین اور تاریخی فرض ہوتا ہے کے وہ خطے میں قابض قوت کے خلاف ایک وسیع سامراج دشمن متحدہ محاذ بنا کر جدوجہد کرتے ہیں، اس وقت پنجابی استعمار کی یہ سازشی حکمت عملی ہے کہ وہ ایک طرف مظلوم قوموں کو سیاسی حوالے سے کمزور کرنے کے لیے ان کو تنہا کرنے کوشش کر رہا ہے تو دوسری طرف پنجابی سامراج ہر قوم کے اندر قومی اور انقلابی تنظیموں کے درمیان اختلافات ، رنجشیں غلط فہمیاں اور دوریاں پیدا کرتے ہوئے تاریخی قوموں کی سیاسی اور قومی طاقت کو منتشر کر رہا ہے، تیسری طرف ریاستی جبر بربریت ( گن اور گولڈ ) حملہ کرتے ہوئے تاریخی قوموں کے سماج کو غیر سیاسی بنانے کی سازش بھی کر رہا ہے اور مظلوم قوموں کے جاگیردار، سردار ،خان اور موقع پرست گروہ،  نسلی اور مذہبی ٹولوں کو قومی تحریکوں کے خلاف آگے لانے کی سازشیں بھی کر رہا ہے، ان حالات میں موجودہ وقت کا تقاضہ ہے اور تاریخی فرض یہ ہے کے مظلوم قوموں کی انقلابی قیادت کو کثیرالجہتی حکمت حملی اختیار کرتے ہوئے مظلوم قوموں کی سیاسی جدوجہد اور قومی مزاحمت کو تیز کرنے کے لئے ایک پائیدار اتحاد کرنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا اس سلسلے میں سندھ اور بلوچستان کی قومی تحریکوں کو ہم جسمم کی طرف سے دعوت فکر دیتے ہیں کہ وہ سنجیدگی کے ساتھ اس اتحاد کے حوالے سے غور و فکر  کریں اور سندھودیش کی آزادی اور آزاد بلوچستان کی تاریخی جدوجہد اور نقطہ نظر میں یقین رکھنے والی قومی تحریکوں ( پارٹیوں) کی قیادت کو جسمم کی طرف سے اس اتحاد کے لیے کھلی دعوت دی جاتی ہے۔

 جسمم چیئرمین نے کہا ہم امید کرتے ہیں کے سندھ اور بلوچستان کی سیاسی قومی اور انقلابی قیادت سیاسی اتحاد کی اس دعوت پر انتہائی سنجیدگی سے غور و فکر کے بعد کوئی مثبت جواب دیں گے۔