وڈھ : ہندو تاجر قتل کے خلاف کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بلاک

417

گذشتہ روز ضلع خضدار کے علاقے تحصیل وڈھ میں نامعلوم مسلح کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ہندو تاجر نانک رام آج  زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہارگئے ۔

واقعہ کے خلاف وڈھ میں ہڑتال سے دکانیں بند جبکہ مظاہرین نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پہ دھرنا دے کر اسے ہر طرح ٹریفک کے لئے بند کردیا۔

واضح رہے کہ ہندو تاجر نانک رام  گذشتہ روز وڈھ میں نامعلوم مسلح افراد کی  فائرنگ سے زخمی ہوئے  تھے جسے آج خضدار ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا ، تاہم آج زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے وہ جان کی بازی ہارگئے ۔

دوسری جانب بلوچستان کی سیاسی جماعتوں اور تنظیموں نے ہندو تاجر کے قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کی۔

خضدار سے تعلق رکھنے والے سیاسی کارکن لطیف بلوچ نے سوشل میڈیا پہ ہندو تاجر کے قتل پہ اپنے ردعمل میں کہا کہ وڈھ میں ہندو تاجر نانک رام کی ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں قتل قابل مذمت ہے۔

لطیف بلوچ نے کہا کہ ایک بار پھر وڈھ اور خضدار میں ڈیتھ اسکواڈز کو متحرک کرکے معصوم شہریوں کے قتل عام کی لائسنس جاری کیا گیا ہے،لہذا ہندو تاجر کے قتل کے خلاف تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کو بھر پور احتجاج کرنا چاہیے۔

قومی شاہراہ پر دھرنے کے باعث گاڑیوں کے قطاریں لگ گئے مظاہرین کا مطالبہ تھا کے انتظامیہ نانک رام کے قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دھانی نا کرائیگی دھرنا جاری رہیگا-