جامعہ بلوچستان عدالتی فیصلوں کو نظر انداز کر رہا ہے – بی ایس او

124

بی ایس او کے مرکزی سیکریٹری جنرل منیر جالب بلوچ نے کہا بلوچستان یونیورسٹی آن لائن کلاسز کے خلاف عدالتی فیصلوں کی دھجیاں اڑارہی ہے، اور  عدالت کی جانب سے یہ حکم جاری کیا گیا تھا کہ سمسٹر فیس کے ساتھ لیٹ فیس کی مد میں کوئی رقم نہ لی جائے لیکن لیٹ فیس کی مد میں طلباء و طالبات سے ایک ہزار روپے تک اضافی فیس لی جارہی ہے، اسکے علاوہ عدالت عالیہ نے آن لائن امتحانات کے بارے میں بھی واضح کہا کہ فی الحال کوئی امتحانات نہ لی جائے اس کے باوجود 20 جولائی سے امتحانات لی جا رہی ہیں، یہ سراسر توہینِ عدالت کے زمرے میں آتی ہے۔

انہوں نے کہا اس حوالے سے وکلاء  کو آگاہ کیا گیا ہے اور ہم امید کرتے ہیں عدالت عالیہ ان معاملات کا نوٹس لے کر جلد طلبا کے حق میں کوئی فیصلہ کرئے گا۔