بلوچستان: حب چوکی سے مسخ شدہ لاش برآمد

586

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے صنعتی شہر حب سے انتظامیہ کو ایک شخص کی مسخ شدہ لاش ملی ہے۔

لاش حب کے صنعتی مقام ڈگارزئی سے پولیس نے برآمد کرکے اسپتال منتقل کردیا۔

اسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ایدھی کے حوالے کردیا تاہم برآمد ہونے والے لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

یاد رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ایسے افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہے جن کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی جبکہ کئی مواقع پر بغیر ڈی این اے کے لاشوں کو لاوارث قرار دے کر انتظامیہ کی جانب سے دفن کیا گیا ہے۔

خیال رہے مئی کے مہینے میں بلوچستان کے مختلف علاقوں کوئٹہ، ماشکیل، خضدار، ہرنائی، پنجگور اور چاغی سے خاتون سمیت 7 افراد کی لاشیں مل چکی ہے۔

انسانی حقوق کے اداروں سمیت بلوچ سیاسی حلقوں کے خدشات کے مطابق لاشیں لاپتہ افراد کی ہوسکتی ہیں جنہیں مسخ کرکے پھینکا جاتا ہے جن کی وجہ سے ان افراد کی شناخت کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔