امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہےکہ وہ عالمی ادارہ صحت کے ساتھ امریکی تعلقات ختم کر رہے ہیں کیوں عالمی ادارہ صحت کوروناوائرس کے ابتدائی پھیلاؤ کا مقابلہ کرنے کے لئے خاطر خواہ کوشش کرنے میں ناکام رہا۔
ٹرمپ نے پہلے ہی اقوام متحدہ کے ادارے کو مالی معاونت معطل کردی تھی ، کیوںکہ عالمی سطح پر صحت کا بحران پھیلتے ہی امریکہ نے عالمی ادارہ صحت پر چین کی’’کٹھ پتلی‘‘ ہونے کا الزام لگایا تھا۔
ٹرمپ نےصحافیوں کو بتایاکہ چونکہ عالمی ادارہ صحت انتہائی ضرورت پر مبنی اصلاحات کرنے میں ناکام رہا ہے لہٰذا ہم آج عالمی ادارہ صحت کے ساتھ اپنے تعلقات کو ختم کر رہے ہیں۔
ریپبلکن رہنماء نے کہا کہ امریکہ ان فنڈز کو دنیا بھر کے ان دوسرے ممالک میں بھیج رہا ہے جو عالمی سطح پر صحت کی فوری ضروریات کے مستحق ہیں۔