کولواہ میں پاکستانی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں دو ساتھی شہید ہوئیں – یو بی اے

663

یونائٹیڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے کولواہ آواران میں گذشتہ روز شہید ہونے والے سرمچاروں کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ کے روز پاکستانی فوج نے آواران کے علاقے کولواہ جٹ بازار میں بلوچ سرمچاروں سے سامنا ہوا ، اور قابض فوج اور سرمچاروں کے درمیان ایک جھڑپ شروع ہوئی جو کم از کم دو گھنٹوں تک جاری رہا۔
بلوچ سرمچاروں نے مردانہ وار دو بدو مقابلہ کرکے پاکستانی فوج کو بھی نقصان پہنچایا۔

ترجمان نے کہا شہید سرمچاروں میں کامریڈ اسد حسن عرف کامریڈ بالاچ ریجن سیکنڈ کمانڈر تھے اور راشد رمضان عرفِ سوبین بلوچ تنظیم کے کیمپ کمانڈر کے عہدے پر فائز تھے ۔

مرید بلوچ نے کہا کہ کامریڈ اسد حسن اور سوبین بلوچ تین سال سے یو بی اے کے پلیٹ فارم سے قومی آزادی کی صبر آزما جہد وجہد سے منسلک تھے اور انتہائی بہادری اور جان فشانی سے اپنی قومی زمہ داریوں کو نبھاتے رہیں ہیں، اور مسلح جہدوجہد کے رہنماء اصولوں پر سختی سے کاربند تھے ، ہفتے کے دن بھی دشمن کو ذک پہنچانےنکلے
تھے کہ بد قسمتی سے متعلقہ ٹارگٹ زون سے پہلے دشمن فوج نے بھاری نفری سے علاقے کو گھیر کر ہمارے ساتھیوں کو شہد کردیا

 ترجمان نے کہا ہماری تنظیم شہید اسد حسن عرفِ کامریڈ بالاچ اور سوبین بلوچ کو انکی بہادری اور جنگی خدمات کے بدلے میں تنظیم کی اعلیٰ اعزاز زحم جن کے خطاب سے نوازتی ہے اور شہداء کی خاندان اور بلوچ قوم سے اس عہد کی تجدید کرتی ہے کہ شہیدوں کے خون کے ہر قطرے کا حساب لیا جائے گا،تمام بلوچ شہیدوں کی قربانیاں رائیگاں  نہیں جائے گا اور ایک دن دنیا کے نقشے پر آزاد بلوچستان کے شکل میں اپنی شہیدوں کی خوابوں کی تکمیل کریں گے۔

یو بی اے کے ترجمان مرید بلوچ نے کہا کہ شھید کامریڈ اسد حسن عرف کامریڈ بالاچ بلوچ نے اپنی قومی جہدوجہد سیاسی پارٹی بی این ایم سے شروع کی شہید کامریڈ بی این ایم آوران زون کے کئی عہدوں پر فائز رہے وہ ایک زمہ دار جفاکش محنتی سرگرم شخص تھے شہید کامریڈ 2009 سے بلوچ قومی مسلعح تحریک میں منسلک رہے شہید اسد بلوچ تنظیم کا ریجن سیکنڈ کمانڈر تھے شہید کامریڈ بلوچ ایک نڈر بہادر اور ایماندار ساتھی تھا، کامریڈ اسد نے بلوچستان کے کئی علاقے دشت زامران آواران میں کئی ذمہ داریاں سرانجام دئیے، ان علاقوں میں مختلف محاذوں پر دشمن فوج کے ساتھ کئی جنگیں لڑیں۔

شہید راشد رمضان عرف سوبین بلوچ نے اپنی قومی جہدوجہد بی ایس او آزاد سے شروع کی شہید سوبین بی ایس او آزاد کا ایک محنتی اور سرگرم کارکن تھے، بی ایس او سے فارغ ہوکر اپنی قومی سرگرمیوں کو برقرار رکھتے ہوئے شہید سوبین نے بلوچ سیاسی جماعت بی این ایم میں شامل ہوئے۔ شہید سوبین بلوچ بہت محنتی ،جفاکش شخص تھا۔ شہید سوبین بلوچ نے 2010میں بلوچ مسلح تحریک میں قدم رکھا، شہید سوبین تنظیم کے کیمپ کمانڈ کے عہدے پر فائز تھے، شہید نے بلوچستان کے ساحلی علاقوں اور آواران میں مختلف ذمہ داریاں سرانجام دیئے ،شہید ایک ایماندار اور ہہادر ساتھی تھا ان علاقوں میں شہید سوبین نے مختلف محازوں پر کئی جنگیں لڑیں۔