بلوچستان سمیت دنیا بھر میں آج عید الفطر منایا جارہا ہے

402

لاک ڈاون کے باعث مختلف ممالک میں عید سادگی سے منایا جارہا ہے

ٹی بی پی نیوز ڈیسک رپورٹ مذہبی تہوار عید آج بلوچستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں اس مرتبہ سادگی سے منایا جارہا ہے، عید سادگی سے منانے کی ایک اہم اور بنیادی وجہ عالمی وباء کورونا وائرس ہے ، جس سے اب تک دنیا کے بیشتر  ممالک میں تین لاکھ چالیس ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں ۔

دوسری جانب مسلمانوں کے مقدس مذہبی مقام خانہ کعبہ  اور مدینہ منورہ میں سعودری بادشاہ نے عید کی نماز پڑھنے کی اجازت دے دی ۔

جبکہ بلوچستان میں بھی لوگ عید سادگی سے منا رہے ہیں، لاپتہ افراد، فورسز کے چھاپوں اور آپریشنوں کے سبب مختلف علاقوں اور خاندانوں میں عید کی خوشیاں ماند پڑگئے ہیں ۔

بلوچستان کی سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے بھی لاپتہ افراد اور کورونا وائرس کے سبب عید سادگی سے منانے کا اعلان کیا ہے۔

گذشتہ روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء آغا حسن بلوچ اور بی ایس او پجار کے مرکزی ترجمان نے اپنے اپنے جاری کردہ مختلف بیانات میں عید سادگی سے منانے کی اپیل کی ۔

اسی طرح وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے اعلامیے کے مطابق عید کے روز بھی کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج جاری رہیگی۔